(پوٹھوہاری سے ترجمہ)
ٹنکو جاگا، بیگ اٹھایا
گاڑی آئی، سیٹ پہ بیٹھا
اور اسکول میں دیر سے پہنچا
ٹیچر بولا، کام دکھاو¿
کام دکھایا، ڈنڈا کھایا
ٹنکو بھاگا، گھر کو آیا
بیٹ اٹھایا، باہر آیا
لڑکے بالے ساتھ لگا کر
کرکٹ کھیلی، وقت گنوایا
شام کو واپس گھر کو آیا
ٹی وی دیکھا، گیمیں کھیلیں
بھائی سے سارا کام کرایا
دیر سے سویا، دیر سے جاگا
بیگ اُٹھایا، گاڑی آئی
سیٹ پہ بیٹھا، دیر سے پہنچا
ٹیچر بولا، کام دکھاو¿
کام دکھایا، ڈنڈا کھایا