دریاے جہلم کے کنارے واقع ایشیا کی بہترین تفریح گاہ …. جی ہاں بات ہو رہی ہے کشمیر جنت نظیر کے دارالحکومت سری نگر کی جس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ دریائے جہلم پر بنے لکڑی کے پل شہر کے مختلف حصوں کو آپس میں ملاتے ہیں۔ یہیں جھیل ڈل بھی موجود ہے جن میں رواں دواں شکارے اور ہائوس بوٹ بڑے ہی دلکش معلوم ہوتے ہیں۔
چھٹی صدی عیسوی میں اس شہر کی بنیاد رکھی گئی۔ سولہویں صدی میں شہنشاہ اکبر نے یہاں ایک قلعہ تعمیر کروایا۔ یہیں جہانگیر کا بنوایا ہوا شالامار بھی موجود ہے۔ مغل بادشاہ گرمیاں گزارنے کیلئے یہیں آیا کرتے تھے۔ یہیں مسلمان صوفیاے کرام کے مزار بھی موجود ہیں۔
مغل دور کے نشاط باغ ، ہارون باغ اور نسیم باغ کے علاوہ ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا چشمہ شاہی آج بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ یہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے جبکہ ہندو بہت قلیل تعداد میں موجود ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کے باعث یہ شہر بھی کشمیر کے دوسرے شہروں کی طرح بے حد متاثر ہوا ہے۔ مگر ایک دن ضرور آئے گا جب سری نگر سمیت پورا کشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہوگا۔ (ان شاءاﷲ)