تعاقب
ایک مرتبہ سر سیداحمد خان ٹرین میں سفر کر رہے تھے کہ ان کے ڈبے میں ایک انگریز بھی آگیا۔ سر سید ہاتھ منھ دھونے گئے تو انگریز نے ان کے ناشتے کا ٹفن اٹھا کر باہر پھینک دیا۔سر سید واپس آئے تواپنے ٹفن کو غائب پایا۔سر سید کو غصہ تو بہت آیا لیکن وہ ضبط کر کے بیٹھ گئے۔کچھ دیر بعد انگریز اپنی جگہ سے اُٹھا اور باتھ روم چلا گیا۔ انگریز کا ہیٹ سیٹ پر رکھا ہوا تھا۔ سر سید نے انگریز کا ہیٹ اُٹھایا اور باہر پھینک دیا۔ انگریز واپس آیا اور ہیٹ کو جگہ پر نہ پایا تو غصے سے بولا: ”ہیلو جینٹل مین! ادھر ہمارا ہیٹ رکھا ہوا تھا، کدھر گیا؟“
سر سید نے جواب دیا: ”تمھارا ہیٹ میرے ناشتے کے تعاقب میں گیا ہے۔“
٭….٭
بات
ٹیچر نے جب علی کو مسلسل بات کرتے ہوئے دیکھا تو غصے سے کہا: ”اب اگر تم نے دوبار ہ بات کی تو میں تمھیں پرنسپل کے پاس بھیج دوں گی۔“
علی نے معصومیت سے کہا: ”کیا پرنسپل سے کوئی بات نہیں کرتا؟“
٭….٭
کرایہ
بس میں بھیڑ کی وجہ سے ایک آدمی بیچ میں کھڑا دھکے کھا رہا تھا، کبھی کسی کے دھکے سے آگے چلا جاتا کبھی پیچھے۔ جب اُترنے لگا تو کنڈیکٹر نے کہاکہ بھائی کرایہ تو دو۔
وہ کہنے لگا: ” کس بات کا کرایہ سارا راستہ تو میں پیدل طے کر کے آیا ہوں۔“
٭….٭
ترکیب
کھلونوں کی دوکان پر ایک جیسے دو ہرن رکھے ہوئے تھے جن پر ان کی قیمتیں درج تھیں۔ایک ہرن کی قیمت پانچ سو جبکہ دوسرے کی قیمت دو سو روپے تھی۔ ایک گاہک آیا اور خوب اچھی طرح جانچ لینے کے بعد کم قیمت والا ہرن خرید کر لے گیا۔ جب گاہک دکان سے باہر نکل گیا تو سیلزمین نے اپنے دوست سے کہا: ”دیکھا ! سامان بیچنے کی ہماری یہ ترکیب کبھی ناکام نہیں ہوئی۔“
٭….٭