انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سونے اور چاندی جیسی قیمتی چیزیں زیادہ سے زیادہ جمع کریں جبکہ خود انسان کائنات کا اشرف المخلوق ہے۔ جس کا کوئی ثانی بھی نہیں۔ لیکن اس چیلنج کو خود انسان نے قبول کرلیا اور تیار بھی کیا۔ اپنا مدمقابل، جس کو آج کے دور میں روبوٹ کہا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو روبوٹ بنانا سکھاتے ہیں لیکن رکیے! روبوٹ کے لیے تو دھات کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئیڈیا….! ہم کو روبوٹ تیار کرنے کا آئیڈیا دیتے ہیں۔
درکار اشیا
ایلومینیم ورق (شیٹ)
قلفی کی ڈنڈی
کپڑے سے تیار تار
پنسل
گِلو
رنگ برنگے بٹن
مارکر
بوتل کا ڈھکن
۱۔ ایلومینیم شیٹ کی کسی ایک سطح پرچاروں طرف خود اچھی طرح گِلو لگائیں۔ اب ایک خالی بوتل پراس شیٹ کوچسپا کریں خیال رہے کہ کہیں توازن نہ بگڑے۔ پھر قینچی کی مدد سے اضافی شیٹ علیحدہ کرلیں اور اسی کی مدد سے بوتل کے دائیں اور بائیں سوراخ کرلیں (ہاتھ بنانے کے لیے)۔
۲۔ پنسل کو بوتل کی سوراخ میں داخل کریں کپڑے والی تار اس پر دائیں اور بائیں گھمائیں۔ جیسا کہ تصویر میں دیا گیا ہے۔
۳۔ اب سیاہ مارکر سے کوئی اچھی سی مسکراتی شکل بنائیں۔ آنکھوں کی جگہ بٹن لگادیں۔
۴۔ رنگ برنگے بٹن سینے کی جگہ لگائیں تاکہ اصلی روبوٹ کی طرح لگے۔
۵۔ آخر میں روبوٹ کو حر کت میں رکھنے کے لیے قلفی کی ڈنڈی دائیں سے بائیں جانب پاﺅں والی جگہ پر داخل کریں اور بوتل کا ڈھکن دائیں اور بائیں لگائیں۔ آپ کا پیارا سا مسکراتا روبوٹ تیار ہے۔