تشریف رکھیے
پطرس بخاری سے ایک مرتبہ ایک اعلا عہدہ دار ملاقات کے لیے آئے تو پطرس نے کہا کہ تشریف رکھیے۔
یہ سن کر عہدہ دار کو محسوس ہوا کہ کشش بے اعتنائی برتی گئی ہے، چنانچہ انہوں نے پطرس صاحب سے کہاکہ : ” آپ کو معلوم بھی ہے کہ میں محکمہ¿ برقی کا ڈائرکٹر ہوں۔“
پطرس نے فوراًجواب دیا: ”پھر آپ دو کرسیوں پر تشریف رکھیے۔“
٭….٭
اُردو ترجمہ
ایک مرتبہ ایک شخص نے سرسید سے پوچھا کہ اگر نماز میں عربی عبارت کے بجاے صرف اس کا اُردو ترجمہ پڑھ لیا جائے تو کوئی حرج تو نہیں۔
سرسید نے جواب دیا: ”ہرگز کوئی حرج اور نقصان نہیں، بات صرف اتنی ہے کہ نماز نہیں ہوگی۔“
٭….٭
ایک نہیں
ایک مرتبہ رمضان کا مہینہ گزر چکا تو بہادر شاہ ظفر نے مرزا غالب سے پوچھا: ”تم نے کتنے روزے رکھے؟“
مرزا غالب نے ذرا کھینچ کر جواب دیا: ”ایک نہیں رکھا۔“
٭….٭