بندر کی اولاد

پروفیسر اپنے بچے سے:” جانسن کیا تم جانتے ہو کہ ڈارون سائنسدان کہتا ہے کہ انسان بندر کی اولاد ہے؟“
جانسن :”ڈیڈی ! میں بھی؟“
٭….٭

جلدی

شہزاد:”تم کراچی کب آئے؟“
ارسلان:”۳ تاریخ کو۔“
شہزاد: ”لیکن آج تو ایک تاریخ ہے!“
ارسلان:”مجھے ذرا جلدی تھی تو میں دو دن پہلے ہی آگیا۔“
٭….٭

شادی

ایک آدمی اپنے گدھے کو نہلا رہا تھا ۔
دوسرا آدمی: ”تم اپنے گدھے کو کیوں نہلا رہے ہو؟“
پہلا آدمی: ”کل اس کی شادی ہے اس لیے نہلا رہا ہوں۔“
دوسرا آدمی: ”بھئی واہ! اچھا ہمیں کیا کھلاﺅگے اس کی شادی میں۔“
پہلا آدمی: جو دولھا کھائے گا وہ تم بھی کھالینا۔
٭….٭

اتفاق

ایک آدمی حجامت بنوانے گیا، حجام نے اس طریقے سے بال کاٹے کہ آدمی کو بہت تکلیف ہوئی، آدمی نے کہا: ”تم نے کبھی کسی گدھے کے بھی بال کاٹے ہیں؟“
حجام نے جواب دیا: ” نہیں جناب! یہ پہلا اتفاق ہے۔“
٭….٭

مہمان نوازی

میزبان مہمان سے: ”یہ گلاب جامن لیں ناں۔“
مہمان:” نہیں نہیں شکریہ، میں پہلے ہیں چار کھا چکا ہوں۔“
میزبان: ” خیر کھائے تو آپ نے آٹھ ہیں پر یہاں گِن کون رہا ہے!“
٭….٭

ہیرو

ایک دوست: ”ایک بار میں نے ایک شیرکو لات ماری، گینڈے کو مکا رسید کیا چیتے کو ٹکر ماری….“
دوسرا دوست:”پھر کیا ہوا؟“
پہلا دوست:”پھر ہونا کیا تھا….؟ دکان والے نے مجھے دکان سے باہر نکال دیا“
٭….٭

قیدی

دو قیدی جیل کی کوٹھری میں رہتے تھے، ایک نے دوسرے سے پوچھا:”تمھاری سزا کتنے سال ہے؟“
دوسرے نے جواب دیا:”تیرہ سال اور تمھاری کتنی ہے؟“
پہلے نے جواب دیا: ”بارہ سال“
دوسرا بولا:”پھر تم دروازے کے پاس سویا کرو، کیونکہ تمھیں جلدی باہر نکلنا ہے۔“
٭….٭

لطیفے

ایک مزاحیہ طبیعت کے آدمی کو ایک رسالے والوں نے کہا :”آپ ہمیں لطیفے بھیجیں، اگر لطیفے اچھے ہوئے توہم آپ کو انعام بھیجیں گے۔“
اس پر اس شخص نے جواباً کہا: ”آپ مجھے انعام بھیج دیں، اگر انعام اچھا ہوا تو میں آپ کو لطیفے بھیج دوں گا۔“
٭….٭

آئی جی

ایک تھانیدار دوسرے سے:”کاش ہم بھی آئی جی ہوتے۔“
دوسرا:”میں تو گھر جاتے ہی آئی جی بن جاتا ہوں۔“
پہلا: ”وہ کیسے؟“
دوسرا: ”میں گھر جاکر اپنی بیگم کو بلاتا ہوں تو وہ کہتی ہے آئی جی۔“
٭….٭

خاتون لیڈر

ایک خاتون لیڈر تقریر کر کے اسٹیج سے نیچے آئیں تو انہیںفوٹو گرافرز نے گھیر لیا، وہ بولیں:”ارے آپ لوگ میری تصویر لے کر کیا کریں گے؟“
پیچھے سے آواز آئی:”جی کچھ نہیں، بس بچوں کو ڈرائیں گے۔“
٭….٭

بارش

ایک آدمی بارش میں بھیگا ہوا گھر میں داخل ہوا تو بیوی نے کہا: ”جب آپ کو پتا تھا کہ آج بارش ہوگی چھتری کیوں نہیں لے کر گئے؟“
آدمی نے جھنجھلا کر جواب دیا:”حد ہوگئی بیوقوفی کی، کیا میں کپڑوں کے ساتھ چھتری بھی خراب کرتا!“
٭….٭

الزام

مالک نوکر سے: ”بلی میری مری ہے اور رو تم رہے ہو؟“
نوکر (بے خیالی میں): ” اب میں دودھ پی کر الزام کس پر لگاﺅں گا!“
٭….٭

تین الفاظ

استاد:” وہ کون سے تین الفاظ ہیں جو طالبِ علم سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں؟“
شاگرد:”مجھے نہیں پتا؟“
استاد:” بالکل ٹھیک، شاباش۔“
٭….٭

چیزیں

نانی اماں:”محمود بیٹا تم امتحان میں فیل کیوں ہوئے؟“
محمود:”نانی! میں بھول گیا تھا کہ لندن، قاہرہ اور واشنگٹن کہاں ہے۔“
نانی اماں:”اسی لیے تو کہتی ہوں کہ اپنی چیزیں سنبھال کر رکھا کرو۔“
٭….٭

بدتمیز

باپ بیٹے سے:”بیٹا ایک گلاس پانی تو پلانا ۔“
بیٹا:”ابو! میں ابھی باہر سے تھکا ہوا آیا ہوں، میں نہیں جا سکتا۔“
دوسرا بیٹا: ”ابو! یہ بڑا بدتمیز ہے، آپ خود جا کر پی لیں۔“
٭….٭