معاوضہ

ڈاکٹر: ”میں آپ کے بچے کے دانت نکلوانے کا معاوضہ دس روپے لوں گا۔“
والد:”مگر آپ نے تو دو روپے بتائے تھے۔“
ڈاکٹر:”جی، مگر آپ کا بیٹا اس قدر زور سے رویا کہ میرے چار مریض بھاگ گئے۔“
٭….٭

اپنا کام

”یہ بھیک مانگنے کا نیا انداز ہے کہ تم ایک کے بجائے دونوں ہاتھوں میں کشکول لیے ہوئے ہو! خاتون نے سوال کیا۔©“
فقیر بولا:” بات دراصل یہ ہے کہ میرا ساتھی فلم دیکھنے گیا ہوا ہے اوراپنا کام بھی میرے حوالے کرگیا ہے۔“
٭….٭

ثبوت

ڈاکٹر نے مرحوم مریض کا بل اس کے وکیل کو پیش کرتے ہوئے پوچھا:”کیا عدالت سے اس بل کی تصدیق ضروری ہے؟“
وکیل نے جواب دیا”نہیں، اس کی کیا ضرورت ہے؟اس کی موت ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اس کا علاج کرتے رہے ہیں۔“
٭….٭

سست

یک درخت کے نیچے پانچ لڑکے بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ ایک آدمی وہاں سے گزرا۔ اس نے کہا: ”بتاﺅ! تم میں سے کون سب سے زیادہ سُست ہے؟ میں اُسے انعام دوں گا۔“
اس پر تمام لڑکوں نے ہاتھ اُٹھا لیامگر ایک نے نہیں اٹھایا، اس آدمی نے کہا:”میرا خیال ہے کہ تم ہی سب سے زیادہ ُسست ہو۔ یہ لو تمہارا انعام پانچ روپے۔“
اس پر لڑکے نے کہا:”ازراہِ کرم آگے بڑھ کر میری جیب میں ڈال دیں۔“
٭….٭

ڈائیٹنگ

ایک صاحب نے ایک بڑا سا کیک خریدا، دکاندار نے سوال کیا: چھ ٹکڑے کروں یا آٹھ؟
ان صاحب نے جواب دیا: چار کردو، میں ڈائیٹنگ پر ہوں۔
٭….٭

بچہ

۸)بچہ دکان دار سے:”آپ کے پاس سنہرے ڈھکن والا قلمہے؟“
دکان دار:”ہاں ،ہے۔“
بچہ:”اچھا، یہ دیکھیں میرے پاس بھی ہے۔“
٭….٭

گدھا

” ایک صاحب کتے کو زنجیر سے باندھ کر لے جارہے تھے کہ ایک راہ گیر نے سوال کیا:”کیوں صاحب! اس گدھے کو کہاں لے جارہے ہیں؟“
انہوں نے کتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:”یہ گدھا نظر آتاہے؟“
راہگیر نے کہا:”معاف کیجیے! میں یہ سوال کتے سے کر رہا تھا۔“
٭….٭

احترام

۵)پولیس کے ایک سپاہی کو رات کے وقت ایک کنویں سے ”بچاﺅ، بچاﺅ“ کی آوازیں آرہی تھیں، سپاہی نے کنویں میں رسی ڈال کر کھینچنا شروع کیا، جب وہ اوپر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کا افسر ہے۔
افسر کو دیکھ کے گھبرایا اوراس نے فوراً رسی چھوڑ کر سیلیوٹ کردیا۔
٭….٭

خاندانی تشدد

ایک لڑکا امتحان میں فیل ہوگیا۔ جب وہ اپنے گھر آیا تو ابو سے سوال کیا:”جب آپ فیل ہوتے تھے تو دادا جان آپ کے ساتھ کیاکرتے تھے©؟“
ابو نے جواب دیا:”وہ میری پٹائی کرتے تھے۔“
بچے نے پھر سوال کیا:”اور جب دادا جان فیل ہوتے تھے تو ان کے والد ان کے ساتھ کیا کرتے تھے؟“
ابو نے جواب دیا:”ان کے والد بھی ان کی پٹائی کیا کرتے تھے۔“
اس پر بچے نے معصومیت سے کہا:”آپ اگر میرے ساتھ تعاون کریں تو ہم اس خاندانی تشدد کی روایت سے نجات پا سکتے ہیں۔“
٭….٭

ڈبل روٹی

گاہک:”تمہاری بیکری کی ڈبل روٹی بہت خراب ہوتی ہے۔“
دکاندار:”میں اس وقت سے ڈبل روٹی بنا رہا ہوں جب آپ پیدا بھی نہیںہوئے تھے۔“
گاہک:”ٹھیک ہے! مگرخیال کرو بھائی، اس وقت کی ڈبل روٹی اب ہمیں تو مت بیچو۔“
٭….٭

گاے

ایک دن ملا نصیر الدین چند دوستوں کے ساتھ جنگل سے گزر رہے تھے کہ اچانک گاے کی آواز آئی۔ ملا جی کے دوستوں نے انھیں چھیڑتے ہوئے پوچھا: ملا جی! یہ گاے آپ سے کیا کہہ رہی ہے؟“
ملا جی نے جواب دیا: یہ کہہ رہی ہے کہ آپ کن گدھوں کے ساتھ پھر رہے ہیں۔
٭….٭

کنجوس

بس میں سوار ایک کنجوس کرایہ کم ادا کررہا تھا اور برابر جھگڑا کیے جارہا تھا، کنڈیکٹر کو جو غصہ آیا تو وہ مسافر کا بکس اٹھا کر باہر پھینکنے لگا۔
مسافر طیش میں آکر چلایا: ”ایک تو مجھ سے زیادہ کرایہ ٹھگنے کی فکر میں ہو اور پھر میرے بچے کو بھی باہر پھینک رہے ہو۔“
٭….٭

کنجوس

ایک کنجوس کی مٹھائی کی دکان تھی، اس کے بیٹے سے کسی نے پوچھا: ”تمھارا مٹھائی کھانے کو دل نہیں چاہتا؟“
بیٹا بولا: ”ابو گن کر جاتے ہیں اس لیے میں رس گلے صرف چوس کر رکھ دیتا ہوں۔“
٭….٭

سر درد کی گولی

پاگل درخت سے الٹا لٹکا ہوا تھا راہ گیر نے پوچھا، کیا ہوا بھائی آپ الٹا کیوں لٹکے ہوئے ہیں؟
پاگل بولا: ”یار سر درد کی گولی کھائی ہے کہیں پیٹ میں نہ چلی جائے۔“
٭….٭

وجہ

ایک موٹر کار والے نے بہت کوشش کہ وہ کسی طرح سامنے چلنے والے موٹے آدمی کو بچالے لیکن جب ناکام رہا تو ٹکر مار دی۔ وہ آگے جا کر اٹھ کھڑا ہوا اور چِلّانے لگا: ” کیا تم میرے گرد گھوم کر نہیں جاسکتے تھے!“
موٹر والا بولا: ” گھو کر تو میں چلا جاتا مگر گاڑی میں اتنا پیٹرول نہیں تھا۔“
٭….٭

ساتویں منزل

ایک آدمی کا گھر ساتویں منزل پر تھا ایک مرتبہ اسے ایک آدمی نے اشارے سے نیچے بلا کر کہا اللہ کے نام پر کچھ دے دو۔ اس آدمی نے کہا میرے ساتھ آﺅ، ساتویں منزل پر پہنچ کر اس نے کہا: ”معاف کرو بابا۔“
٭….٭

منے نے شیشہ توڑ دیا

بیٹا (ماں سے) امی منے نے شیشہ توڑ دیا ہے۔
ماں: وہ کیسے۔
بیٹا: ”میں نے منے کو گیند کھینچ کر ماری، وہ سامنے سے ہٹ گیا اور گیند شیشے کو جالگی۔“
٭….٭

سخاوت

بچہ دوڑتا ہوا باہر سے آیا اور اپنی ماں سے بولا: امی…. امی…. کل والا فقیر پھر آیا ہے۔
”کیا کہہ رہا ہے؟“ ماں نے بچے سے سوال کیا۔
کہہ رہا ہے کہ کل آپ نے روٹیاں اور سالن دیا تھا آج اللہ کے نام پر تھوڑا سا چورن بھی دے دیں۔
٭….٭

مزید پڑھیے