بچہ رو رہا ہے
ایک آدمی سائیکل کی باسکٹ میں بچے کو بٹھا کر لے جارہا تھا، بچہ چلا چلا کر رو رہا تھا ایک آدمی نے کہا کہ بچہ رو رہا ہے اور آپ پروا کیے بغیر ہی چلے جارہے ہیں۔
آدمی نے کہا: ”بچے کو رلایا جارہا ہے کیوں کہ سائیکل میں گھنٹی نہیں ہے۔“
٭….٭
کنجوس
کنجوس بادام کھا رہا تھا۔
دوست نے کہا: ”مجھے چکھائیے۔“
کنجوس نے ایک بادام دیا۔
دوست بولا: ”صرف ایک۔“
کنجوس: ”باقی سب کا ذائقہ بھی اس جیسا ہی ہے۔“
٭….٭
اسی رفتار سے
ٹریفک سارجنٹ نے موٹر سائیکل پر ایک کار سوار خاتون کا تعاقب کرکے بڑی مشکل سے اُسے روکا اور چالان بک نکالتے ہوئے بولا: ”محترمہ آپ ۰۸ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھیں۔“
خاتون بے پروائی سے بولیں: ”تو پھر کیا ہوا تم بھی تو اسی رفتار سے میرے پیچھے آرہے تھے، اب اپنا بھی چالان کاٹو۔“
٭….٭
طریقہ
”ہاں تو بیٹا آج تم نے کیا سیکھا؟“ ماں نے بڑے شوق سے پہلے روز اسکول سے واپس آنے پر بچے سے پوچھا۔
بچے نے معصومیت سے جواب دیا: ”مرغا بننے کا طریقہ۔“
٭….٭
راہگیر اور کسان
ایک راہگیر نے کسان سے کہا: ”اگر آپ مجھے اپنے کھیتوں میں سے گزرنے کی اجازت دے دیں تو میں سوا چھ بجے والی گاڑی پکڑلوں گا۔“
کسان نے جواب دیا: ”مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میرے کتے نے اگر آپ کو دیکھ لیا تو وہ آپ کو پونے چھ بجے والی گاڑی پر سوار کرادے گا۔“
٭….٭
موٹر سائیکل
ایک آدمی نے امرود لیے تو اس میں سے کیڑا نکلا۔
آدمی دکاندار سے: ”اس میں کیڑا نکلا ہے۔“
دکاندار: ”سردار صاحب! یہ تو اپنے اپنے نصیب کی بات ہے، کیا پتا اگلی بار موٹر سائیکل نکلے۔“
”پانچ کلو اور دے دو۔“
٭….٭
اخراجات
شوہر: اس ماہ پھر تمھارے اخراجات ماہانہ بجٹ سے تجاوز کر گئے ہیں۔“
بیوی: ”تم اس کی فکر نہ کرو۔ میں نے حکومت کے بجٹ کا بغور مطالعہ کیا ہے۔“
شوہر: ”حکومت کا بھلا یہاں کیا ذکر وہ تو نئے ٹیکس لگا کر اخراجات پورے کرلیتی ہے۔“
بیوی: ہاںمگر وہ قرضے بھی تو لیتی ہے۔“
٭….٭
چھتری
ایک صاحب نے تقریب سے واپسی پر اپنی زوجہ سے خوشی سے کہا: ” تم مجھے ہمیشہ طعنہ دیتی ہو کہ میں چیزیں بھول جاتا ہوں، یہ دیکھو تقریب سے واپسی پر میں اپنی اور تمہاری دونوں کی چھتریاں واپس لے آیا۔ “
زوجہ( پریشانی میں): ”مگر ہم تو چھتریاں لے کر گئے ہی نہیں تھے۔“
٭….٭
ڈیوٹی
آدھی رات کے وقت ایک پولیس انسپکٹر کے گھرچور گھس آیا۔
زوجہ کی آنکھ کھلی تو انسپکٹر کو جگایا :”گھر میں چور آگیا ہے، جلدی اُٹھیں!“
انسپکٹر نے جواب دیا:”سو جاﺅ، سو جاﺅ، ابھی میں ڈیوٹی پر نہیںہوں۔“
٭….٭
تصویر
ایک صاحب(بڑی گرم جوشی سے): ”اچھا! تو آپ وہ مشہور فنکار ہیں جنھیں جانوروں کی تصاویر بنانے میںمہارت حاصل ہے۔“
فنکار:” جی ہاں! کیاآپ کا ارادہ بھی تصویر بنوانے کاہے ؟“
٭….٭
خواہش
تین دوست اپنی اپنی خواہشوں کا اظہار کر رہے تھے۔
ایک نے کہا: ”میری خواہش ہے کہ میرے پاس اتنی دولت ہو جتنے آسمان پر تارے ہیں۔“
دوسرا بولا: ”میری خواہش ہے کہ میرے پاس اتنی دولت ہو جتنے دنیا میں ریت کے ذرّات ہیں۔“
تیسرا کہنے لگا: ””میری خواہش ہے کہ تم دونوں کو یہ دولت مل جائے مگر تم دونوں مر جاﺅ اور میں اس دولت پر قبضہ کرلوں۔“
٭….٭
سیاحت
دو شیر چڑیا گھر سے ایک ہی دن میں بھاگ نکلے۔
ایک ہفتے بعد دونوں کا اتفاقاََ آمنا سامنا ہوا، ایک کمزور تھا جبکہ دوسرا صحت مند۔
کمزور بولا: ”یار میں تو چڑیا گھر واپس جانے کی سوچ رہا ہوں۔“
صحت مند: ” کمال ہے! تم میرے ساتھ آجاﺅ۔“
کمزور: ” تم کیا کرتے ہو؟“
صحت مند: ” میں پارلیمنٹ کے واش روم میں چھپا ہوتا ہوں، روز ایک سیاستدان ہضم کرتا ہوں، اس کا فائدہ یہ کہ رعایا کو ان کی گمشدگی کا احساس نہیں ہوتا۔“
٭….٭
مرغا
ایک شخص کا مرغا گم ہوگیا۔ دراصل مرغا پڑوسی کے یہاں چلا گیا تھا ۔ جس نے اسے ذبح کر کے کھالیا، جب وہ شخص اس پڑوسی کے یہاں پہنچا تو مرغے کی بابت سوال کیا، جواب میں پڑوسی نے کہا:”میں جھوٹ نہیں بولوں گا، آپ کا مرغا آیا مگر رُکا نہیں، بس اپنی وردی اُتاری اور چلا گیا۔“
٭….٭
غزل
وہ دونوں ایک دوسرے کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہے تھے، ایک سپاہی نے پیچھے بھاگتے ہوئے آدمی کو پکڑ لیااور جواب طلب کیا۔
وہ صاحب ہانپتے ہوئے بولے:”جناب زیادتی اس نے کی ہے اور آپ نے مجھے پکڑ لیا۔ اس نے دھوکے سے مجھے غزل سنائی اور اب میری غزل سننے کے بجاے بھاگ کھڑا ہوا….“
٭….٭
بورڈ
یک صاحب کے گھر پر بورڈ لگا ہوا تھا، جس پر لکھا تھا۔
”شوہر : FSc
بیوی: MSc“
ایک صاحب نے پوچھا : ”آپ کی بیوی اتنی پڑھی لکھی اور آپ اتنا کم پڑھے ہوئے ہیں؟“
ان صاحب نے جواب دیا:”مطلب تو دونوں کا ایک ہے۔“
پوچھا:” وہ کیسے ؟“
کہا: ”FSc:Father of Seven Children
MSc:Mother of Seven Children
٭….٭
شریفے
علی گڑھ کی ایک تقریب میں لوگ کھانے کے بعد شریفے کھا رہے تھے، اس تقریب میں مولانا محمد علی جوہربھی شریک تھے، اُنھوں نے شریفے کھاکر بیچ صحن میں پھینکے ،جس پر لوگوں نے کہا :”مولانا یہ کیا کر رہے ہیں؟“
مولانا: ”اچھا ہے! یہاں پر شریفوں کی کمی ہے۔“
٭….٭
کھوپڑی
ایک بچے کے سر سے خون بہہ رہا تھا، اس کے والد اُسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔
ڈاکٹر: ” یہ زخم کیسے آیا؟“
والد:” یہ پیپر ویٹ کی مدد سے دیوار میں کیل گاڑھ رہا تھا، میں نے کہا کہ کچھ تو کھوپڑی استعمال کرو، تو پھر اس نے پیپر ویٹ رکھ کر کھوپڑی کا استعمال کیا۔“
٭….٭