بند: کیا آپ کو معلوم ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے پانی کی کم یابی کو کس طرح دور کیا جاتا ہے۔ نہیں معلوم؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دریاﺅں یا بڑی جھیلوں پر بند (ایک قسم کی تعمیر) بنائے جاتے ہیں تاکہ اضافی پانی کو بعد کے استعمال کے لیے محفوظ کیا جاسکے۔ یہ پانی آب پاشی اور رہائشی علاقوں میں ضروریات پوری کرنے کے کام آتا ہے۔
کنکریٹ سے بنے ’کشش ثقل بند‘ نچلی سطح والی زمین پر بنائے جاتے ہیں تاکہ پانی کو روکا جاسکے
آج سے تقریباً 5000 سال پہلے مشرقِ وسطی میں پہلا بند تعمیر کیا گیا ۔تاکہ جمع شدہ پانی کو آب پاشی کے لیے استعمال کیا جائے۔ بند کا پانی نہروں کے ذریعے کھیتوں تک پہنچتا ہے۔
موجودہ زمانے میں ڈیم آب پاشی اور سیلاب پر قابو پانے اور بجلی پیدا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
بند کی ایک قسم پشتہ بندی کہلاتی ہے۔ یہ بند پانی کا بہاﺅ اور سیلاب روکنے کے لیے پتھروں سے بنائے جاتے ہیں۔ ان پر واٹر پروف سیل لگائی جاتی ہے تاکہ پانی رِسنے نہ لگے ۔
پشتہ بند اپنی مضبوط اندرونی دیوار کے ذریعے پانی کے بہاﺅ کو روک کر رکھتے ہیں
ایک دوسری قسم کے بند آرک ڈیم کہلاتے ہیں جو پتھروں اور کنکریٹ سے بنتے ہیں۔ یہ بند گول شکل کے ہوتے ہیں اور ان کی چوڑائی کم ہوتی ہے۔ اپنے محفوظ ڈھانچے کی وجہ سے یہ بند پانی کے بہاﺅ کو اِردگرد کی وادیوں میں موجود نہروں اور ندی نالوں کی طرف کردیتے ہیں۔
آرک ڈیم اوپر سے پتلے اور نیچے سے چوڑے ہوتے ہیں
بند کی تعمیر اپنے اردگرد کے ماحول پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس سے آبی حیات کو خطرہ ہوسکتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان مسائل پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
ہائیڈرولک بند
ہائیڈرولک بند پانی کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ پانی کا تیز بہاﺅ ٹربائن کو گھماتا ہے۔ جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ دنیا کی ضروریات کی 20 فیصد بجلی ہائیڈرولک بند سے پیدا کی جاتی ہے۔