science

ساتھیو! پانی قدرت کی طاقت ور ترین چیز ہے۔ انسانوں نے اللہ تعالیٰ کی عطا کی گئی صلاحیتوں کو خوب استعمال کرکے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ارشمیدس کا یہ قانون اس کی ایک مثال ہے۔ اس کے مطابق کسی ٹھوس شے کو کسی مائع کے اندر پورے طور پر ڈبو دیا جائے تو اس شے کے وزن میں کمی آجاتی ہے اور یہ کمی ڈوبی ہوئی شے کا حجم(جگہ، وزن) اورمائع کا وزن برابر ہوجاتا ہے۔ آپ اس نظریہ کو ذہن میں رکھ کر اس سرگرمی کو انجام دیں گے توسمجھ پائیں گے کہ ایسا کیسے ہو تا ہے؟

ایک کشتی بان (کشتی چلانے والا) اپنی کشتی پر لو ہے کے سلاخوں کو ترتیب وارکھتا ہے اور کشتی کوپانی میں دھکیلتا ہے۔ پھر وہ کشتی سے لوہے کی سلاخوں کو پانی میں پھینکتا ہے۔ کیا اس کے اس عمل سے تالاب میں پانی کی سطح بڑھتی ہے، گھٹتی ہے یابرابر رہتی ہے؟
جواب تلاش کرنے کے لیے یہ سرگرمی انجام دیں۔
چند کیلیں پلاسٹک کی پیالی میں شامل کریں۔ ایک بڑے برتن میں پانی بھریں۔ پھر اس بڑے برتن میں کیل والی پیالی تیرائیں اور اس موقع پربرتن میں پانی کی سطح کو مارکر (قلم) سے نوٹ کرلیں۔ (جیسا کہ تصویر میں درج ہے)
بعدا زاں اس پیالی میں موجود کیل کو پانی میں انڈیل دیں اور خالی پیالی کو دوبارہ برتن کے اندر تیرائیں اورغور کریں کہ پانی کی سطح کتنی ہے؟

سائنسی اصول
جب لو ہے کے سلاخوں کو پانی میںڈالا جا تا ہے تو تالاب میں پانی کی سطح بڑھتی ہے۔ تالاب کے اند ر اس ابھر ے ہوئے ریلے کو کشتی آگے کی جانب دھکیلتی ہے۔ جیسے جیسے سلاخیںپانی کے اندر جانے لگتی ہیں ریلے کی سطح بھی کم ہو تی رہتی ہے۔ لہٰذا جب سلاخیں اندر ڈوب جاتی ہیں تو تا لاب میںپانی کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ کیا آپ کی انجام دی گئی سرگرمی کابھی یہی نتیجہ آیا ہے؟