میری بلی سب سے پیاری
اس سے ہے بچپن کی یاری
دودھ یہ پیتی پیالی میں
کھانا کھائے تھالی
جہاں میں جاو¿ں ساتھ رہے
ہاتھ میں اس کا ہاتھ رہے
صابن سے نہلاتی ہوں
ساتھ اسے کِھلاتی ہوں
پلنگ پہ ساتھ یہ سوتی ہے
ہر دم ساتھ یہ ہوتی ہے
میرے پاو¿ں پڑتی ہے
پیار وہ اتنا کرتی ہے
گوشت بھی شوق سے کھاتی ہے
ہر شے اس کو بھاتی ہے
کرے نہ چوہوں کا یہ شکار
کبھی نہ ان پر کرے یہ وار
شوق یہ اس نے چھوڑا ہے
چوہوں سے منھ موڑا ہے
یہ ہے میری پیاری بلی
یوں ہوتی ہے یاری بلی