کیا آپ بائیسکل چلاتے ہیں؟ اگر ہاں تو یقینا سردیوں کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بائیسکل کی سواری سے لطف اندوز بھی ہوئے ہوں گے۔ تو آئیے…. ہلکی ہلکی ٹھنڈ کے اس موسم میں بائیسکل کے بارے میں جانتے ہیں۔
بائیسکل پیڈل کی قوت کی مدد سے چلتی ہے جو موجودہ دور میں بھی کم فاصلے کے سفر کے لیے نہایت مناسب، صحت بخش اور توانائی بچانے کا ذریعہ ہے۔پہیے کی ایجاد کے بعد لوگوں نے سوچا ہوگا کہ کیوں نہ اس کی مدد سے ایسی چیز بنائی جائے جو سفر کے لیے آسانی پیدا کرے چنانچہ سب سے پہلے بغیر پیڈل والی بائیسکل بنائی گئی۔ بائیسکل کے سفر کو مزید آسان کرنے کے لیے اس میں پیڈل کا اضافہ کیا گیا۔ سن 1960ءمیں پہلی بائیسکل ایک فرانسیسی ”پیر لامنٹ“ نے بنائی۔ اس کے بیس سال بعد ہی جرمنی میں بائیسکل کے فریم میں ایک پیٹرول انجن فٹ کیا گیا جس کے بعد اسے پیڈل کی ضرورت نہ رہی اور وہ موٹر بائیک میں تبدیل ہوگئی۔
1817ءمیں بغیر پیڈل والی بائیسکل بنائی گئی جسے پاﺅں کی مدد سے آگے دھکیلا جاتا تھا
1880ءمیں پہلی دفعہ ربڑ کے پہیے استعمال کیے گئے جن میں ہوا بھری جاتی ہے اور پیڈل کے ساتھ چین کا اضافہ کیا گیا
موجودہ دور کی بائیسکل: جدید دور کی بائیسکل کا بنیادی ڈھانچہ پہلے جیسا ہی ہے۔ اگلا پہیہ بائیسکل کے ہینڈل سے جڑا ہوتا ہے جسے آپ اسٹیئرنگ ہینڈل بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے بائیسکل کا رخ موڑا جاسکتا ہے جبکہ پچھلا پہیہ چین سے جڑا ہوتا ہے اور بائیسکل کو چلانے میں مدد دیتا ہے۔
بائیسکل کو اس کے استعمال کے لحاظ سے مختلف طرز پر بنایا جاتا ہے۔ریس میں استعمال کے لیے بائیسکل کے پہیے پتلے بنائے جاتے ہیں تاکہ سڑک کی رگڑ کو کم کیا جاسکے ۔ پہاڑی اور پتھریلے علاقوں میں سفر کے لےی موٹے پہیے بنائے جاتے ہیں۔
1885ءمیں بائیسکل میں موٹر انجن فٹ کیا گیا، لیکن یہ رفتار میں کم اور سفر کے لیے غیر آرام دہ تھی
انجن پاور: بائیسکل میں پیڈل کی جگہ پیٹرول انجن فٹ کرکے اسے موٹر بائیک بنایا جاتا ہے۔ سب سے چھوٹا انجن حجم کے لحاظ سے 50 سی سی (کیوب سینٹی میٹر) کا ہوتا ہے جبکہ مزید قوت والا انجن 1000 سی سی کا بھی ہوتا ہے۔
ریسنگ موٹر بائیک: موٹر بائیک ریسنگ بین الاقوامی کھیل ہے جس میں مختلف مقابلوں میں مختلف طرح کی موٹر بائیک استعمال کی جاتی ہیں۔ پتھریلی اور اونچی نیچے جگہوں پر ریس کے لیے بڑے جمپرز والی بائیسکل استعمال کی جاتی ہے تاکہ بائیک جھٹکے سہہ سکے جبکہ صاف اور ہموار سڑک پر ریس کے لیے بڑے اور مضبوط انجن والی بائیسکل استعمال کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کی جاسکے۔
عموماً بائیسکل میں 10 چین اسپاکٹ ہوتے ہیں جن میں سے تین آگے اور 7 پیچھے ہوتے ہیں۔ ان اسپاکٹ کی مدد سے بائیسکل میں 21 گیئر لگائے جاسکتے ہیں۔
گیئر لگانے سے پیڈل چلانے میں کم قوت صرف ہوگی، لیکن اس سے رفتار میں کمی واقع ہوگی۔