صدور

٭حامد احمد
٭عارف محمود غزنوی
٭ اطہر بلال سید
٭معروف بن رؤف
٭مسعود علی
٭نجم الحسن
٭خرم عبدالرزاق
٭سعد فاروق
٭فصیح اللہ حسینی
٭بلال جمیل
٭سعد زاہد
٭عبداللہ خان

حامد احمد

٭ اسکول اور رہائشی سطح پر بچوں کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے سن ۱۹۹۴میں کراچی شہر میں بزم ساتھی کی بنیاد رکھی گئی۔
٭ بزم ساتھی کو منظم کیا گیا۔
٭ کراچی شہر میں بچوں کی تربیت کے لیے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔
٭با صلاحیت طلبہ کو معاشرے میں متعارف کرانے کے لیے اسکولز اور رہائشی سطح پر ٹیلنٹ ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔
٭شہر بھر میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
٭استحکام پاکستان مہم چلائی گئی، حکومتی وزراءکی بھرپور شرکت۔
٭ بچوں کی تربیت کے لیے ”نصاب شاہین“ تیار کیا گیا۔
٭سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی بزم ساتھی کو منظم کیا گیا۔

عارف محمود غزنوی

٭بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے نئی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
٭مقابلہ تقاریر و نعت کا آغاز کیا گیا۔
٭اسٹوری نائٹ کا آغازہوا۔

اطہر بلال سید

٭سندھ کے مختلف شہروں میں بزم ساتھی کی شاخیں کھلنا شروع ہوگئیں۔
٭بزم ساتھی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا۔
٭ممبرشپ کارڈ کا اجراءکیا گیا۔
٭شاہین کارڈ کا اجراءکیا گیا۔
٭بچوں کے لیے کھیل سے لے کر کھانے پینے تک مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔
٭تکریم اساتذہ مہم چلائی گئی۔
٭بزم ساتھی کے تحت پہلی ممبر اسمبلی منعقد کی گئی۔ جس میں کراچی شہر سے چار ہزار بچوں نے شرکت کی۔ ایٹمی دھماکے کو پہلا سال مکمل ہونے پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بچوں کے نام ایک خط بھی بھیجا جو تمام شرکاءکو پڑھ کر سنایا گیا۔ اس دوران وفاقی و صوبائی وزراءاور کراچی شہر سے بڑی علمی شخصیات بھی موجود تھیں۔
٭بزم ساتھی کا پہلا اسکاؤٹ کلب تشکیل دیا گیا۔
٭ اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا، جس میں کراچی شہر سے ہزاروں بچوں نے حصہ لیا۔
٭ اردو زبان کی پہلی اینی میٹڈ (animated) ویڈیو ”سلطان محمد فاتح“ کے نام سے منظر عام پر لائی گئی۔
٭ نماز کارڈ کا اجراءکیا گیا۔
٭نصاب شاہین کو بہتر بنایا گیا۔
٭ بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے شاہین کیمپ میں مختلف نئی سرگرمیوں کا اضافہ کیا گیا۔

معروف بن رؤف

٭ممبر اسمبلی منعقد ہوئی، 6000 ہزار سے زائد بچوں نے شر کت کی۔
٭شاہین کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
٭شاہینوں کی تربیت کے لیے ایک آڈیو کیسٹ تیار کی گئی۔
٭سورة البروج میں بیان کردہ واقعہ پر مشتمل ایک اینی میٹڈ (animated) ویڈیو (Boy and The King) تیار کی گئی۔
٭اسکولز میں ”اخلاق سنوارو مہم“ چلائی گئی۔
٭۶ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان منایا گیا۔
٭”سلام مہم“ چلائی گئی۔

مسعود علی

٭ شہر بھر میں پہلی مرتبہ ”سمر کیمپ“ کی سرگرمیاں متعارف کروائی گئیں، جسے والدین اور اسکولز پرنسپلز نے خوب سراہا۔
٭ شاہین کیمپ کاا نعقاد کیا گیا۔
٭ آڈیو ترانے ”جگنو ہے نام میرا“ کے نام سے تیار کیے گئے۔

نجم الحسن

٭ شاہین کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خرم عبدالرزاق

٭اسکاﺅٹ کلب میں شاہین کیمپ منعقد ہوا۔
٭عسکری پارک کے سبزہ زار میں ممبر اسمبلی منعقد ہوئی۔ جس میں تین ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی اور تقریب سے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ٹیلیفونک خطاب بھی کیا۔

سعد فاروق

٭شہر سے باہر ایک پُرفضا مقام پر شاہین کیمپ منعقد ہوا۔

فصیح اللہ حسینی

٭نئے طرز کے شاہین کیمپ منعقد ہوئے۔
٭ شہر بھر میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا۔
٭ورکنگ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔
٭سعودی عرب میں بزم ساتھی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے ”لیڈرز گائیڈ بُک“ تیار کی گئی۔
٭کراچی کے چھہ بڑے اسکولز میں ورکنگ کونسل کی نگرانی میں کام کا فیصلہ ہوا۔
٭صدر بزم ساتھی کراچی کا شہر بھر کے مختلف اسکولز کا دورہ اور شاہینوں سے ملاقات۔
٭شہر بھر کی جامعات میں بزم ساتھی کے تعارفی کیمپ لگائے گئے۔
٭بچوں کے لیے نئے ترانے منظر عام پر لائے گئے۔
٭جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچوں کے لیے چھہ نئی کارٹون سیریز منظر عام پر لائی گئی۔

بلال جمیل

٭الہ دین پارک میں ”چلڈرن ایکسپو“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کے سیکڑوں اسکولز کے ہزاروں طالب علموں نے شرکت کی۔
٭ صدر بزم ساتھی کراچی نے شہر کے مختلف اسکولز کا دورہ کیا جس میں شاہین اور بزم ممبران سے ملاقاتیں کی گئیں۔

سعد زاہد

٭ نارتھ کراچی میں پہلی مرتبہ ”فجر کلب“ متعارف کرایا گیا۔
٭شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں شاہین کیمپ اور سمر کیمپ منعقد ہوئے۔

عبداللہ خان

٭ بچوں میں بزم ساتھی کے نصب العین ” نیک بنو….نیکی پھیلاﺅ“ کو فروغ دینے کے لیے نیا منصوبہ عمل تیار کیا گیا۔
٭دور جدید کے تقاضوں کے مطابق شاہینوں کی تربیت کے لیے نیا نصاب شاہین تیار کیا گیا۔
٭شہر بھر کے ذمہ داران کے لیے ”بزم ساتھی لیڈرشپ کیمپ“ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
٭اسکولز میں بزم ساتھی کی لائبریری کے قیام کا فیصلہ ہوا۔
٭اسکولز اور رہائشی سطح پر بچوں کے لیے نئے طرز کی سرگرمیاں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
٭کورونا وبا اور لاک ڈاون کے سبب آن لائن سرگرمیاں، مقابلہ جات اور لیکچرز منعقد کیے گئے
٭نارتھ کراچی میں ”تربیہ کلب“ کے تحت مختلف آن لائن سرگرمیاں متعارف کروائی گئیں۔
٭لانڈھی میں ”امید سحر“ اور ڈیفنس کلفٹن میں ”کہوٹ“ کے نام سے بچوں میں آن لائن سرگرمیاں کو متعارف کروایا گیا۔
٭ شہر بھر میں جنرل سیکریٹری بزم ساتھی کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ۔
٭”لیڈرز گائیڈ بُک“ کا نیا ورژن تیار کیا گیا۔
٭بچوں میں نئے ترانے متعارف کروائے گئے۔
٭ موبائل ایپ کے ذریعے بچوں میں بزم ساتھی کی سرگرمیوں کو متعارف کروایا گیا۔