قطرہ قطرہ بول رہا ہے
دریا دریا بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
منزل منزل بول رہی ہے
رستہ رستہ بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
ایک خدا ہے دینے والا
لمحہ لمحہ بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
پنسل پنسل بول رہی ہے
بستہ بستہ بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
سننے والے ہی سنتے ہیں
ہر اک سکہ بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
شیشہ لوہا لکڑی ہیرا
چاندی سونا بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے
بول شرف ہے ادنیٰ کا بھی
ہو اک اعلیٰ بول رہا ہے
ایک خدا ہے ایک خدا ہے