اس دنیا میں سب سے تیزی سے کیا پھیلتا ہے ؟
کون ہے جو اربوں لوگوں کی زندگی سے کھیلتا ہے؟
وائرس کسی بیماری کا؟
غربت اور لاچاری کا ؟
نہیںنہیں بالکل بھی نہیں
تو پھر کوئی افواہ ہوگی
نہیں نہیں افواہ سے تیز
تو پھر تم خود ہی بتلادو
اچھا اچھا بتلاتا ہوں
بھید بھرا یہ راز تمھیں
میں سمجھاتا ہوں
اس دنیا میں سب سے تیزی سے کیا پھیلتا ہے
ایک انوکھا آئیڈیا
ایک اچھوتا خیال
تم بھی تو اس خیال کی دولت سے ہومالامال