امریکی ریاست اوہائیو کے دارالحکومت کولمبس میں مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی مرکز کی خوبصورت عمارت۔ نور اسلامک کلچرل سینٹر کے نام سے یہ عمارت بیک وقت مسجد بھی ہے اور مسلمانوں کے لیے سماجی و تعلیمی مرکز بھی۔ 2001ءمیں تعمیری مراحل کے سفر کا آغاز کرنے والی یہ عمارت 2006ءمیں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یہاں اسلام سے آگہی کے لیے ہفتہ وار کلاسیں اور لیکچر کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے، عمارت میں کڈز کلب، تقریبات کے لیے خصوصی ہال اور کچن بھی موجود ہے۔پنج وقتہ نماز کے ساتھ اس عمارت کو یہ خصوصی سماجی اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ریاست میں یہ پہلا اسلامک سینٹر ہے جو انتخابی مرکز کے طور پر استعمال ہوا ہے۔