اسلامی طرزِ تعمیر اور مراکشی نمونہ فن کا شاہکار یہ مسجد مراکش کے شہر کاسا بلانکا کے پر سکون ساحل پر واقع ہے۔ یہ دنیاے اسلام کی تیرھویں بڑی مسجد ہے جس کی تعمیر کا آغاز سن ۶۸۹۱ءمیںہوا اور تقریباً چھ ہزار ماہرین کی محنتوں کے بعد سن ۳۹۹۱ءمیں پایہ¿ تکمیل کو پہنچا۔مسجد کی تعمیر اس خوبصورتی سے کی گئی ہے کہ اس کا نصف حصہ زمین پر جبکہ بقیہ حصہ سمندر کی سطح پر ہے جسکا فرش شیشہ کا بنا ہوا ہے۔مسجد کا مینار دنیا کا بلند ترین مینار ہے جو ۰۱۲ میٹر اونچا ہے۔اس مینار پر ایک شعاع نصب کی گئی ہے جو دور سے دیکھی جاسکتی ہے اور نمازیوں کو قبلہ کی سمت متعین کرنے میں مدد دیتی ہے۔پچیس ہزار نمازی مسجد کے ہال میں جبکہ اسّی ہزار افراد مسجد کے صحن اور گراو¿نڈ میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔مسجد کی تعمیر میں تقریباً ۰۰۷ ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی۔اس کے علاوہ مسجد کے صحن میں ایک مدرسہ، تاریخی میوزیم،کانفرنس ہال اور ایک کتب خانہ بھی موجود ہے۔