شیخ زید مسجدمتحدہ عرب امارات کے پہلے صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے حکم پر تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد 11 سال(1996ءسے 2007ء) میں تعمیر ہوئی۔ یہ عرب امارات میں سب بڑی مسجد ہے۔شیخ زید مسجد اسلامی اور ثقافتی مرکز بھی ہے جس میں سیکھنے کے بہت مواقع ہیں۔ مسجد کے شمال مشرقی جانب ایک شاندار لائبریری بھی قائم ہے جس میںروایتی اور اسلامی کتب کا ایک نادر خزانہ موجود ہے۔ اس لائبریری میں 200 سال پرانی نایاب کتب بھی موجود ہیں جو عرب امارات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی مختلف تہذیبوں کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ 30 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کے چاروں کونوں پر کھڑے چارمینار 351 فٹ اونچے ہیں اور اس کے 84 ماربل کے گنبد ہیں۔ اس مسجد کے صحن کا رقبہ 180000 مربع فٹ ہے۔ جس میں ماربل اور پچی کاری کا کام نہایت خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں 40ہزار نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مرکزی ہال میں 7 ہزار نمازیوں کے لیے گنجائش موجود ہے۔ جبکہ اطراف میں دو چھوٹے ہال ہیں اور ہر ہال میں پندرہ سو خواتین بھی نماز ادا کر سکتی ہیں۔ ہال کے اوپر مرکزی گنبد کا قطر 106 فٹ ہے جو کہ صحن سے 279 فٹ بلند ہے۔مسجد پر کل 2 بلین درہم کی لاگت آئی ہے۔