ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں واقع ملک کی خوبصورت جامع مسجد حاجی کی پرشکوہ عمارت۔ یہ مسجد ترکمانی صدر نیازوف نے 1992ءمیں اس تاریخی مقام پر تعمیر کرائی جہاں 1881ءمیں روس اور ترکمانیوں کی درمیان خون ریز جنگ ہوئی تھی۔ 1995ءمیں اس مسجد کی تکمیل ملک میں مکمل ہونے والا پہلا سب سے بڑا تعمیری منصوبہ تھا۔ دارالحکومت میں واقع اس خانہ خدا میں 8ہزار فرزندان اسلام نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے چاروں میناروں کی بلندی حضور نبی کریم کی الفت میں آپ کی عمر مبارک کے برابر یعنی 63میٹر رکھی گئی ہے۔ ترکمانی قالین کی چادر اوڑھے اس کے صحن کے بیچ فرانس کا تیار کردہ دو ٹن وزنی فانوس نصب ہے جس میں 260برقی قندیلیں مسجد کی خوبصورتی اور رونق کو چار چاند لگا رہی ہیں۔