پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے خوبصورت پہاڑی دامن میں واقع جامع مسجد امامیہ پنیال روڈ کی پرشکوہ عمارت۔ آغا خان پولو گراؤنڈ سے متصل تقریباً 3ایکڑ رقبے پر پھیلی یہ مسجد علاقے کی قدیم مساجد میں شمار ہوتی ہے۔ سٹی ڈاک پورہ کے علاقے میں واقع یہ دو منزلہ مسجد گلگت شہر کی سب سے بڑی مسجد ہے۔