مزاحیہ نظمیں

احمد حاطب صدیقی

مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی
وہی کہانی بڑی پُرانی
شروع کریں گی مجھے سُنانی
دور کہیں خوش حال نگر میں
ایک تھا راجا ایک تھی رانی
جنگل میں اک دیو تھا کالا
ایک تھی جادوگرنی کانی
لے گئے دونوں شہزادی کو
چھُٹ گیا اس کا دانہ پانی
کوئی ان سے جیت نہ پایا
بڑے بڑوں کی مرگئی نانی
اِک چرواہے کے بیٹے نے
دکھلائی اپنی جولانی
اُن دونوں کو جان سے مارا
مار کے کردی ختم کہانی
آپ سمجھتی ہیں کہ جیسے
میں بھی ہوں اک بدھو بچی
مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی
کالی ہوگئیں میری راتیں
سُن سُن کر یہ بور سی باتیں
کوئی جادوگرنی دیکھی
اور نہ دیکھیں دیو کی گھاتیں
چرواہا بھی ملا نہ کوئی
کہاں ہیں ایسی ذاتیں پاتیں؟
”شاہ“ تو بس شطرنج میں ہے اب
وہ بھی کھا جاتا ہے ماتیں
ملکہ؟ ہاں اک لندن میں ہے
پر وہ کہاں پچھلی اوقاتیں
شہزادی بھی ہے تو سہی پر
کہاں ہیں جنگل دیو کی باتیں
چچا سے گر پوچھوا دوں میں
ہو جائے گی آپ کی کچی
مانیں یا مت مانیں چچی
بات ہے میری بالکل سچی

دسمبر 31, 2016

وہی کہانی بڑی پُرانی

مانیں یا مت مانیں چچی بات ہے میری بالکل سچی وہی کہانی بڑی پُرانی شروع کریں گی مجھے سُنانی دور کہیں خوش حال نگر میں ایک تھا راجا ایک تھی […]
دسمبر 31, 2016

گھر کی جھلک

جھلک تو دیکھو ہمارے گھر کی،یہاں ہیں نانی ، یہاں ہیں تائی ہمارے ماں باپ اور چچا ہیں،یہاں ہیں بہنیں، یہاں ہیں بھائی ہمارا گھر ہے حسین گلشن، خوشی کی […]
دسمبر 31, 2016

بدھو گھر کو آیا

یہ مت پوچھو کیا کیا لایا کیا کچھ کھویا، کیا کچھ پایا دھوکے باز سے دھوکا کھایا خیر سے بدھو گھر کو آیا بھاگ چلا تھا، گھر سے لڑ کر […]
//]]>