بچوں کا ادب

فہد احمد

بزم ساتھی کراچی

چلڈرن ایکسپو کراچی ، روشن مستقبل کی ایک کرن

قابل تعریف و تحسین ہیں بزم ساتھی کراچی کے ذمہ داران ، جنہوں نے اسکولز کے طلبہ کے لیے اتنا زبردست تفریحی علمی و معلوماتی پروگرام منعقد کیا ۔ الہ دین پارک کراچی میں بزم ساتھی نے چلڈرن ایکسپو کراچی کر کے یہ ثابت کردیا کہ آج بھی اس شہر میں ایسے نوجوان موجود ہیں ، جو مخالفتوں پروپیگنڈے اور ڈھیروں مسائل ہونے کے باوجود اس شہر کو کچھ مثبت سر گرمیاں کر کے دکھا سکتے ہیں ۔ میں جب شہر میں گھوم رہا تھا تو مجھے کراچی کے زیادہ تر اسکولوں کے طلبہ اس ایونٹ کے حوالے سے کافی ایکسائٹڈ اور موٹیویٹڈ نظر آئے ۔ کچھ بچے تو ایسے بھی ملے جو اپنے دوستوں کو اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے راضی کرتے اور ان کے گھر والوں سے اجازتیں لیتے نظر بھی آئے ۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگ یہ سب کیوں کر رہے ہیں ؟ اس سب کے پیچھے آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے؟۔ تو ان کا جواب صرف ایک ہی تھا کہ بزم ساتھی کے تحت ہونے والا یہ پروگرام اور اس کی سرگرمیوں کی دعوت دینے کا ہمارا مقصد صرف ایک ہی ہے ،وہ یہ ہے کہ’ نیک بنو اور نیکی پھیلائو‘۔۔۔نیکی کے اس مشن کو لے کر بزم ساتھی نے اپنے دعوتی سفر کا آغاز تقریباً دو دہائیوں قبل اس شہر میں کیا تھا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس شہر کی پہچان بن گیا ۔ اور کراچی کے تقریبا ہر گلی محلے اور اسکول کے اندر بزم ساتھی اور اس کی دعوت پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ چلڈرن ایکسپو کراچی کی اگر بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اپنی نوعیت کا یہ ایک منفرد پروگرام تھا ، جس میں بچوں کے لیے مزے مزے کے پروگرام رکھے گئے تھے اور ان میں علمی و دینی فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی تھی ۔تقریری مقابلے ہوں یا پھر کوئز کمپٹیشن ہو ، فوٹو گرافی کے مقابلے ہوں یا پھر پروجیکٹ ایگزیبیشن ہر مقابلہ ہی منفرد اوقر دلچسپ نظر آیا ۔ یہ وہ واحد مقابلہ تھا جس میں میں نے جیتنے والوں کو بھی خوش دیکھا تو ہارنے والوں کو اس سے بھی زیادہ خوش پایا ، کیونکہ اس کی وجہ بچوں نے مجھے یہ بتائی کہ ان کا شہر کی سطح پر ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ میں حصہ لینا ہی کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے ، مگر یہاں آکر ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اسے الفاظوں میں بیان کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ۔ آخر میں اگر اس ایونٹ کے آرگنائزرز کے بارے میں نہیں لکھا تو میرے خیال میں یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔ بزم ساتھی کراچی کے صد ر بلال جمیل کی بات کی جائے یا پھر ایونٹ مینیجر فرخ عفان کی ان لوگوں اور ان کی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد اس ایونٹ کو سجایا اور اسے چار چاند لگانے میں کامیاب ہوپائے ، جبکہ نارتھ کراچی میں موجود سیکنڈ ایئر کلاس کے طالب علم عبداللہ حماد کی بات کروں تو دل سے بے اختیار اس بچے کے لیے دعائیں نکلنا شروع ہوجاتی ہیں ۔ جو جب بھی ملنے آتا ہے تو ہمیشہ نئے جذبے اور لگن کے ساتھ بزم ساتھی کو آگے بڑھانے کا عزم لے کر آتا ہے ۔ عبداللہ حماد اور ان کے ساتھ موجو د حسان ، عبدالحنان ، عبدالباسط اور عبدالرحمٰن سمیت ان کی پوری ٹیم کو جب میں نے اسکولوں میں جاجاکر اور گلی محلے میں رہنے والے ہر طالب علم کی فکر کرتے اور انہیں دعوت دیتے دیکھتا ہوں تو دل خوشی سے با غ باغ ہو جاتا ہے ، کیونکہ ایسے نوجوان ہی ہمارے معاشرے کا جھومر ہیں ۔ ۔۔ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوں گی ۔

January 25, 2019

روشن صبح کی ایک نوید

بزم ساتھی کراچی چلڈرن ایکسپو کراچی ، روشن مستقبل کی ایک کرن قابل تعریف و تحسین ہیں بزم ساتھی کراچی کے ذمہ داران ، جنہوں نے اسکولز کے طلبہ کے […]
October 5, 2018

چاکلیٹ والا

آپ بہت شوق سے ٹافیاں اور مٹھائیاں کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ سب بنانے کے لیے کسی نے کتنی محنت کی ہوگی…. آج میں آپ کو ایک […]
January 6, 2018

بچوں کا ادب 2017 میں

کیا ہونا چاہیے؟ ایک بڑے سے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کی مانند بچوں کا ادب آہستہ آہستہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اگر چہ اس کی رفتہ بہت […]
November 23, 2017

Friendship be like

Friends… Those who are there when you need them most.  And then there are some who forcefully gives you opportunities to help them, or else you risk yourself being thrown […]
November 23, 2017

Role of Monthly Sathee in Developing Taste in Reading among Children

Children’s Magazines have played the most important role in promoting curricular and extracurricular reading among Pakistani children. Since 1947, a large number of children’s magazines have been running. There is […]
November 16, 2017

ساتھی نے کیا دیا

ساتھی نے کیا دیا رمانہ عمر ہمارا اور ’ساتھی‘ کا ساتھ خاصا قدیم ہے۔ کچھ نہیں کچھ نہیں تو سولہ برس پرانا تو ہوگا ہی۔ یہ اس وقت کی بات […]
November 16, 2017

دوستی ہو تو ایسی

دوستی ہو تو ایسی بینا صدیقی کہتے ہیں دوست وہی جو مصیبت میں کام آئے۔ بہت سے ایسے ملتے ہیں جو ہمیں زبر دستی مو قع دیتے ہیں کہ ہم […]
November 16, 2017

بچوں کا ذوقِ مطالعہ بلند کرنے میں ماہ نامہ ”ساتھی“ کا حصہ

بچوں کا ذوقِ مطالعہ بلند کرنے میں ماہ نامہ ”ساتھی“ کا حصہ احمد حاطب صدیقی پاکستانی بچوں میں غیر نصابی اور ہم نصابی مطالعے کا ذوق پروان چڑھانے میں سب […]
January 4, 2017

اردو والے اپنے بچّوں کو بھولے جا رہے ہیں

 شہر شہر اردو اور ادبی کانفرنسیں ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر کے بڑے بڑے ادیب اور دانشور بڑے اعلیٰ ادب پر نہایت دانشمندانہ رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ تخلیقی […]
January 4, 2017

بچوں کے شاعر اور ادیب کہاں چلے گئے؟

ایک زمانہ تھا جب بچوں کا ادب بہت اہمیت کا حامل ہوا کرتا تھا۔ اخبارات میں بچوں کے صفحات پر خصوصی توجہ دی جاتی تھی۔ بچوں کے ماہانہ جرائد بڑی […]
//]]>